کوئٹہ ( این این آئی) 34ویں نیشنل گیمز میں آرمی کا دستہ گولڈ میڈلز کی سنچری اور مجموعی میڈلز کی ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گیا۔کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے اب تک 95گولڈ میڈلز سمیت 180میڈلز حاصل کرلیے ہیں،آرمی کے ایتھلیٹس نے 57سلور اور 28 برانز میڈلز بھی اپنے نام کیے ہیں۔دوسرے نمبر پر موجود واپڈا نے نیشنل گیمز میں اب تک 48گولڈ، 49سلور اور 39برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ پاکستان نیوی نے 27گولڈ، 27سلور اور 34 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان ائیرفورس 4گولڈ، 18سلور اور 25برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایتھلیٹس اب تک 2گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں، ایچ ای سی کے کھلاڑیوں نے 9سلور اور 41برانز میڈلز حاصل کیے۔خیبر پختونخوا، بلوچستان، پولیس اور ریلویز نے اب تک ایک ، ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔ کے پی نے 3سلور اور 18برانز، بلوچستان نے 7سلور اور 18برانز اور پولیس نے 5برانز میڈلز جیتے ہیں،ریلویز کے حصے میں بھی 18 برانز میڈلز آئے ہیں۔پنجاب نے 6سلور اور 20برانز میڈلز جبکہ سندھ نے 2سلور اور 10برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔اسلام آباد کے ایتھلیٹس نے نیشنل گیمز میں اب تک تین برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کھلاڑی اب تک کوئی میڈلز نہیں جیت سکے ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...