لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام، بقا اور سالمیت میں لاکھوں شہدا اور غازیوں کا قیمتی لہو شامل ہے،شہدا کی بے حرمتی اور قوم کو فتنہ و فساد میں دھکیلنے والی سیاست کو دفن کرنا ہو گا۔ انہوں نے یوم تکریم شہدا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وطن کے لئے جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یومِ تکریم شہدا منایا ۔پورا پاکستان ان شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتا ہے جن کی وجہ سے ملک میں امن اور سرحدوں پرسکون ہے،ہمارے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،قوم نے ان شدت پسند عناصر کو مسترد کردیا ہے جنھوں نے نو مئی کوفوجی و شہدا یادگاروں پر حملے کیے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کے قیام، بقا اور سالمیت میں لاکھوں شہدا اور غازیوں کا قیمتی لہو شامل ہے، 9 مئی کے واقعے نے عوام کے دلوں کو زخمی کیا ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ چند ہزار کا جتھا کروڑوں عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلے۔ شہدا کی بے حرمتی اور قوم کو فتنہ و فساد میں دھکیلنے والی سیاست کو دفن کرنا ہو گا۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...