نوجوان گلوکارہ نہال نسیم کا گانا بے قدرا اسپاٹیفائی کے ٹاپ 10 چارٹس پر موجود

0
239

لاہور( این این آئی)نوجوان گلوکارہ نہال نسیم کا نیا گانا اسپاٹیفائی کے ٹاپ 10 چارٹس میں شامل ہو گیا ، گلوکارہ کا گانا بے قدرا مسلسل 12 ہفتوں سے ٹاپ 10 میں موجود ہے۔ گلوکارہ کا پہلا گانا بے قدرا گزشتہ 12 ہفتوں سے مختلف اسپاٹیفائی چارٹس پر مسلسل موجود ہے جبکہ فروری کے دوران فریش فائنڈز پاکستان میں یہ ٹاپ آرٹسٹ بنیں۔عبدالحنان اور علیم آر کے کی کامیابی کے بعد نہال نسیم حالیہ موسیقار ہیں جنہوں نے میوزک لورز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ نہال نسیم بچپن سے ہی متعدد مشہور گیتوں کے کور گاچکی ہیں۔ انہوں نے 2016 میں 11 سال کی عمر میں انہوں نے اس وقت کے مقبول ڈرامہ من مائل کے ٹائٹل سانگ کو اپنی آوازمیں گایا کہ ان کا یہ گانا وائرل ہو گیا۔اسپاٹیفائی ایپ میں نہال کی اسٹریمز 2 ملین سے تجاوز کرچکی ہیں جس میں بدستوراضافہ جاری ہے۔