سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی،نورا فتیحی

0
222

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ کی معروف اداکارہ نورا فتیحی نے کہاہے کہ ٹرول کرنے والوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی،زندگی میں بہت سی بہترین چیزیں موجود ہیں اور ہمیں ان پر اپنی توانائی خرچ کرنی چاہئے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہاکہ ٹرول کرنے والوں پر اپنی توانائی خرچ نہیں کرنی چاہئے اور ان منفی لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردینا چاہئے۔آئیفا ایوارڈز 2023 کے حوالے نورافتحیی نے کہا کہ آئیفا میں پرفارمنس کے حوالے سے ان کے جذبات مختلف ہیں،وہ خوش بھی ہیں اور تھوڑی نروس بھی لیکن انہیں امید ہے کہ ناظرین ان کو پسند کریں گے۔نورا فتیحی سے پوچھا گیاکہ وہ کسی اداکار کے ساتھ رقص کرنا پسند کریں گی تو انہوں نے ہریتھک روشن اور پربھو دیوا کا نام لیا۔