لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو سیاسی کچراپارٹی چھوڑ رہاہے وہ کوڑے کے کس ڈرم میں ڈالاجائے گا اس کا فیصلہ جون میں ہوجائے گا،چینی وزیرخارجہ نے پاکستان آکرسمجھایااور سعودی عرب والوں نے وہاں سے پیغام بھجوایا لیکن میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے ،اس وقت شدید سیاسی طوفان ہے جس کی زدمیں صرف غریب عوام ہے ،اگلامشن سپریم کورٹ کو آپس میں لڑواناہے اورسپریم کورٹ کوایگزیکٹوکے تحت دبائومیں لاناہے ،ملک کوکھائی میں لے جاناہے الیکشن میں اپنی مرضی کانتیجہ لاناہے ،سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہورہاہے ،قوم آسمان اورسپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نہ سندھ میں سیلاب کے پیسے بانٹے نہ پنجاب میں18لاکھ آٹے کے تھیلے غریب کو دئیے ،ارشد شریف کے بعد سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کی باری ہے ،یہ ہے جمہوریت جس کی گروتھ زیرو ہے۔انہوںنے کہا کہ جو سیاسی کچراپارٹی چھوڑ رہاہے وہ کوڑے کے کس ڈرم میں ڈالاجائے گا اس کا فیصلہ جون میں ہوجائے گا،2کچرے کے ڈرم کی پارٹیاں بنائی جائیں گی ،جب ضرورت پڑی تودوسری ڈرم پارٹی کوپہلے ڈرم میں ڈمپ کردیاجائے گا ،کم وبیش100وزیراور مشیر ہیں، مقبول اتنے ہیں جس چینل پر آتے ہیں اس چینل کی ریٹنگ صفر ہوجاتی ہے۔آصف زرداری نے امریکہ میں ڈاکٹر سے ذہنی دماغی توازن ٹھیک نہیں کاسرٹیفکیٹ لیا،نوازشریف نے پلیٹ لیٹس کاسرٹیفکیٹ لندن سے لیا ،میٹرک فیل قادر پٹیل کے ہاتھ15دن بعد عمران خان کے پیشاب کی رپورٹ لگ گئی ،قادر پٹیل کو پیشاب رپورٹ میں پتا چلا کہ جوسارے جہان سے لڑرہاہے وہ دماغی طور پرمضبوط نہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...