ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی خلا باز ریانہ برناوی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے مکہ مکرمہ کی تصاویر لیں جنہیں ایک ویڈیو کی شکل میں میں سوشل میڈیا پر دکھایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برناوی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے مشن کے دوران مکہ مکرمہ کے بارے میں لی گئی ایک ویڈیو شائع کی اور تبصرہ کیا کہ اپنے تجربات مکمل کرنے کے بعد ہم مکہ مکرمہ کے اوپر سے گزرے۔ نور علی نور ۔خلاباز علی القرنی نے خلا میں مصنوعی بارش کے تجربے کے آغاز کا اعلان کیا، جس سے مصنوعی بیج کی شرح کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ القرنی نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک ویڈیو شائع کی، جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے تجربے سے مصنوعی بیج کی شرح کو 50 فیصد تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔دو خلابازوں ریانہ برناوی اور علی القرنی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے فرائض کا آغاز ایسے سائنسی تجربات سے کیا جو پہلی بار بیرونی خلا میں منعقد کیے گئے تھے۔ برناوی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے لائیو تجربہ باکس کا استعمال کرتے ہوئے انفیکشن کے خلاف مدافعتی خلیوں کے ردعمل میں ایک تجربہ کیا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...