نیویارک (این این آئی )ڈی کلاسیفائیڈ ایف بی آئی فائلوں نے ملکہ الزبتھ دوم کے 1983 کیلیفورنیا کے دورے کے دوران ان کے قتل کی ممکنہ سازش کا انکشاف کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ممکنہ خطرہ ایک شخص کی طرف سے کی گئی ایک فون کال کے بعد پیش آیا۔ اس شخص نے فون کال پر دعوی کیا کہ اس کی بیٹی کو شمالی آئرلینڈ میں ربڑ کی گولی سے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اب وہ ملکہ کو نقصان پہنچائے گا۔ اس نے کہا کہ وہ گولڈن گیٹ برج کے نیچے ڈیوائس نصب کرے گا اور برج کے نیچے سے شاہی بحری جہاز گزرتے ہوئے ڈیوائس پھٹ جائے گی۔1989 کی ایک علیحدہ دستاویز میں بتایا گیا کہ اگرچہ ایف بی آئی ملکہ کے خلاف کسی خاص خطرے سے آگاہ نہیں تھی تاہم برطانوی بادشاہت کے خلاف خطرات کا امکان ہمیشہ سے موجود رہا ہے۔ خیال رہے ستمبر 2022 میں ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں اتنقال کر گئی تھیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...