اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے فالورز نے 9مئی کو قومی املاک، عسکری تنصیبات، ایئر بیسز، سکولوں، پبلک انفراسٹرکچر کو جلا کر خاکستر کر دیا،کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا، 9مئی کو عمران خان نے 190ملین پائونڈ کے کرپشن کیس سے بچنے کے لئے لوگوں کو تشدد پر اکسایا،یہ وہ کرپشن کیس ہے جس میں عمران خان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ سے رقم منگوائی،عمران خان نے ایک سال تک آزادانہ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں،احتجاج بھی کئے، لانگ مارچ بھی، کسی نے انہیں کچھ نہیں کہا،جب 9مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی تو اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی،پاکستان کا آئین واضح ہے کہ عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کیس ملٹری کورٹس میں چلے گا،عمران خان نے اپنے دور میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے تھے،ہم نے تمام کیسوں کا عدالتوں میں سامنا کیا۔ہفتہ کو غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیراعظم تھا جسے تحریک عدم اعتماد سے ہٹایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب اپنی شکست نظر آئی تو انہوں نے اپنے لوگوں کو تشدد پر اکسایا، حکومت نے عمران خان اور اس کے کسی سپورٹر کو گرفتار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کو عمران خان اور اس کے سپورٹرز نے ریڈ لائن کراس کی،کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا۔ احسن اقبال نے کہا کہ کیپیٹل ہل پر حملہ ہوا توواشنگٹن ڈی سی کی گلیوں میں دہشت گردی کی سرگرمیاں ہوئیں،اسی طرح عمران خان کے فالورز نے 9 مئی کو قومی املاک، عسکری تنصیبات، ایئر بیسز، سکولوں، پبلک انفراسٹرکچر کو جلا کر خاکستر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ہزاروں لوگ گرفتار ہوئے، انہیں سزا ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ایک سال تک آزادانہ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں، احتجاج بھی کئے، لانگ مارچ بھی، کسی نے انہیں کچھ نہیں کہا،جب 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی تو اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں اتحادی جماعتوں کی حکومت ہے، ان جماعتوں کی حقیقی سیاسی تاریخ ہے، ان سیاسی جماعتوں نے ماضی میں بھی مارشل لاکی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی سربلندی اور جمہوریت کے لئے اتحادی جماعتوں کی بے پناہ قربانیاں ہیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت میں جمہوریت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ عمران خان اور اس کے فالورز نے حساس ملٹری تنصیبات پر حملے کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین واضح ہے کہ عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کیس ملٹری کورٹس میں چلے گا، اسی طرح اگر کوئی جرم کرتا ہے یا کسی سول ادارے کو نقصان پہنچاتا ہے تو اس کا کیس سول کورٹ میں چلے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ یہاں کوئی مارشل لانہیں ہے، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں،اگر کسی کے خلاف ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوتا ہے تو اس پر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کی اجازت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک سال سے زائد عرصہ تک حکومت کے خلاف احتجاج کئے، اس دوران ان کے کسی ورکر کو گرفتار نہیں کیا گیا،ہم جمہوریت، اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کو عمران خان نے 190 ملین پائونڈ کے کرپشن کیس سے بچنے کے لئے لوگوں کو تشدد پر اکسایا،یہ وہ کرپشن کیس ہے جس میں عمران خان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ سے رقم منگوائی۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے چیریٹی کی رقم بھی سیاست کے لئے استعمال کی،عمران خان نے اپنے دور میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے تھے،ہم نے تمام کیسوں کا عدالتوں میں سامنا کیا، ہم نے کیسوں سے بچنے کے لئے کبھی سڑکوں پر احتجاج نہیں کئے۔احسن اقبال نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف،محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو عمران خان نے جیلوں میں ڈالا لیکن ہم نے کبھی تشدد کو ہوا نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گرین انرجی، ایجوکیشن، ہیلتھ کے شعبوں کو ترقی دی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...