اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کی سماعت پر بھی سوال اٹھا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مبینہ آڈیو لیکس پر تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ گزشتہ روز جن درخواستوں پر سماعت ہوئی کیا وہ قانون کے مطابق تھا؟انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جن درخواستوں پر سماعت ہوئی وہ جلدی میں مقرر کی گئیں، 5 رکنی بینچ کے آرڈر میں فیڈرل ازم کی بات کی گئی، سپریم کورٹ ہائی کورٹس کی نگرانی نہیں کر سکتی۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس کے کئی فیصلے کالعدم قرار دے کر بظاہر فیڈرل ازم کو تباہ کیا گیا، ایک جج کیخلاف الزام پر سیدھا ریفرنس جائے تو وہ پوری زندگی بھگتتا رہے گا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ رولز کے مطابق وکیل اپنے مقدمے سے متعلق میڈیا پر بات نہیں کر سکتا، مگر شعیب شاہین ہر وقت وہ ٹی وی پر تقریر کر رہے ہوتے ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...