لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میں فلم اور ٹی وی میں مسلسل کا م کر کے لوگوں کے ذہنوں میں یکسانیت پیدا نہیں کرنا چاہتی ، میں نے ہمیشہ تعداد کی بجائے معیاری کام پر توجہ مرکوز کی ہے ، ہر شخص کی زندگی کے کچھ اصول ہوتے ہیں لیکن لوگ اسے کسی اور نظر سے دیکھتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ وہی فنکار ہے جسے فن پر دسترس حاصل ہے ،جب تک کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نہ نبھائوں مجھے تسکین نہیں ملتی ۔ اداکارہ نے بتایا کہ میرے پاس اس وقت تین فلموں کی پیشکش ہے اور میں سوچ بچار کر رہی ہوں اور ایک فلم لازمی کروں گی ، میری دو ڈرامہ سیریلز پائپ لائن میں ہے جو بہت جلد آن ائیر ہو جائیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...