نیویارک (این این آئی)انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔ صاف توانائی میں سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے اور 2023 میں 1.7 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں نے کہا ہے کہ ‘عالمی توانائی کے شعبے میں اس سال تقریباً 2.8 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے جس میں سے 60.7 فیصد کلین ٹیکنالوجیز کی طرف جائے گا۔رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی کہ جیسے جیسے عالمی توانائی کے بحران کی وجہ سے سلامتی اور قابل استطاعت کے مسائل کو تقویت ملتی ہے صاف توانائی کی ٹیکنالوجیز پر خرچ فوسل فیول پر ہونے والے اخراجات سے زیادہ ہو جائے گا۔گرین توانائی میں قابل تجدید ذرائع، برقی گاڑیاں، جوہری توانائی، کم اخراج والے ایندھن، کارکردگی میں بہتری اور ہیٹ پمپ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ٹریلین ڈالر سے کچھ زیادہ کی بچی کچی عالمی توانائی کی سرمایہ کاری کوئلے، گیس اور تیل کی طرف جائے گی۔انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے کہا کہ ‘ صاف توانائی بہت سے لوگوں کے احساس سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ سرمایہ کاری کے رجحانات میں واضح ہے جہاں صاف ستھری ٹیکنالوجیز فوسل فیول سے دور ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ فوسل فیول میں لگائے گئے ہر ڈالر کے لیے تقریباً 1.7 ڈالر اب صاف توانائی میں جا رہے ہیں جب کہ پانچ سال پہلے یہ تناسب ایک سے ایک تھا’۔رپورٹ میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2023 میں شمسی توانائی پر خرچ ہونے والے اخراجات یومیہ ایک بلین ڈالر یا سال کے لیے 382 بلین ڈالر سے زیادہ ہوں گے جب کہ تیل کی پیداوار میں سرمایہ کاری 371 بلین ڈالر رہے گی۔2021 سے 2023 تک صاف توانائی میں سالانہ سرمایہ کاری میں 24 فیصد اضافہ متوقع ہے جو کہ قابل تجدید ذرائع اور الیکٹرک کاروں کے ذریعے چلائی جائے گی جب کہ اسی مدت کے دوران فوسل فیول میں سرمایہ کاری میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...