لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کو 9 مئی جیسے دن کے لیے ہی تیار کیا گیا تھا،نوجوانوں کو سوچنا ہو گا کہ ہم نے تو دشمن کو مارنا تھا، بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے ڈرامہ رچایا گیا۔جناح ہائوس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جس جماعت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اس جماعت میں ایسے شرپسند آئے، یہ ہمارے نیشنل کاز کی توہین ہوئی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خان صاحب سیاسی رہنما گرفتار ہوتے ہیں اور جیل بھی جاتے ہیں، آپ کی سیاست کا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔آپ کو سوچنا ہو گا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں، خان صاحب آپ نے نوجوانوں کو سیاسی اختلاف کے بجائے ذاتی عداوت میں بدل دیا۔انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا گروپس میں میرے حوالے سے روز کچھ نہ کچھ چلایا جا رہا ہے، آپ کہتے ہیں میں اکیلا ہی کافی ہوں، انسان کو ہمیشہ کسی کی ضرورت ہوتی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...