لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ میری تین فیملیاں ہیں او رمجھے تینوں سے بڑا پیار ہے ، جو ایک لڑکی کے خواب ہوتے ہیں میرے وہ تمام خواب پورے ہوئے ہیں ،مجھے خدا کی ذات نے ہر وہ نعمت عطا کی ہے جس کی کوئی انسان خواہش رکھتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ریما نے کہاکہ میری ایک فیملی وہ ہے جہاں میںپیدا ہوئی پرورش پائی ،دوسری میرے سسرال کی فیملی ہے اور تیسری شوبز انڈسٹری ہے جس میں زندگی کا وقت گزارا ۔ ہر فیملی کی میری زندگی میں بڑی اہمیت ہے اور میں کسی کو بھی فراموش نہیں کر سکتی ۔ انہوںنے کہا کہ جب بھی پاکستان آتی ہوں اپنی شوبز کی فیملی کو وقت دیتی ہوں ۔ میں خوش قسمت ہوں کہ میری تین فیملیاں ہیں اور مجھے تینوں فیملیوں میں بڑی محبت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی شادی شدہ زندگی بڑے اچھے طریقے سے گزار رہی ہوں۔مجھے خدا کی ذات نے ہر طرح کی نعمت عطا کر رکھی ہے ۔ جو ایک لڑکی کے خواب ہوتے ہیں میرے وہ تما م خواب پورے ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...