اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی پیداوار کا انحصاردرآمدی ایندھن پر نہیں ہوگا ،موجودہ گورننس اور معیشت کا نظام چند افراد کو فائدہ پہنچانے کے علاوہ عوام کو سہولت فراہم نہیں کررہا،بجلی کی پیداوار کے لئے تھرکول کی تجارتی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے۔بدھ کو لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں درآمدی کوئلہ ، آر ایل این جی اور تیل کو بجلی کی پیداوار سے باہر کرنا ہوگا، موجودہ گورننس اور معیشت کا نظام چند افراد کو فائدہ پہنچانے کے علاوہ عوام کو سہولت فراہم نہیں کررہا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو کوئلہ اور قدرتی گیس جیسے سستے ایندھن سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ لگائے لیکن یوکرین اور روس کی جنگ سے کوئلا 400 فیصد مہنگا ہوگیا جس سے توانائی کی پیداوار کے نئے نظام کو دھچکا لگا۔ انہوںنے کہاکہ جب یورپ کو گیس کی فراہمی ر ک گئی تو یورپ نے مارکیٹ میں دستیاب گیس خرید لی،پاکستان میں بجلی کی پیداوار کے حوالے سے حکومت نے ایک بڑی ری تھنک کی کہ اب یہ درآمدی ایندھن پر نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے پاس بجلی کی پیداوار کے پانچ ذرائع بچ گئے،شمسی اور ونڈ متبادل توانائی کے ذرائع ہیں مگر ان کے اپنے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈل انرجی مکس میں ایک بڑا ذریعہ بن رہا ہے،ہماری حکومت آنے سے قبل گزشتہ سال 660 میگاواٹ بجلی تھرکے کوئلہ سے بن رہی تھی اب 2000 میگاواٹ تھر کول سے بجلی بن رہی ہے۔ بجلی کی پیداوار کے لئے تھرکول کی تجارتی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت کے لئے بجلی کی پیداوارکیلئے پانچ زرائع مختص کئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ونڈ اور سولر کے لارج سکیل منصوبے لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی وسائل سے بجلی کی پیداوار کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں، روپے کی قدرمیں تیزی سے کمی کے باوجود ستمبر 2022 کے بعد سے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کے بیس ٹیرف کو اپنی جگہ رکھا ہے کیونکہ تھر کول سے بجلی نظام میں آنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سردیوں میں فیول چارجز منفی ر ہے اور صارفین کو پیسے واپس کئے ہیں۔ بجلی کی پیداوار میں ری تھنک کی پالیسی کو آئندہ حکومت جاری رکھے گی۔سال 2013 سے 2022 نے سکھایا ہے کہ جمہوریت کا پرانا طریقہ کار کام نہیں کررہا ہے، کیا اس کو باہر پھینک دیا جائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...