اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں اور پارٹی رہنمائوں کے دل اور ذہن نفرت کے زہر سے بھر کر سانحہ 9 مئی کرایا، اب جھوٹ بول رہا ہے کہ وہ اس کے ذمہ دارنہیں، یہ وہ شخص ہے جس نے آئین، قانون، صداقت اور امانت کی ہر لکیر پارکی۔ جمعرات کو عمران خان کے انٹرویو پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات نے عمران خان کے انٹرویو کے جملے ” مجھے جیل میں ڈالیں گے تو ردعمل تو ہونا تھا” ، دوسرے جملے “یہ سب ورکروں اور پارٹی رہنمائوں نے کیا ہے” کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ انٹرویو نہیں، دوغلے اور جھوٹے کردار کی شخصیت کا آئینہ اور اصل چہرہ ہے، یہ ان سب کے لئے سبق ہے جو گمراہ کی گمراہی اور فریب کا شکار ہوئے، ہر غلط کام خود کیا، ہر بار پکڑے جانے پر الزام دوسروں کو دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ “ون پیج” سے “میں تو بے اختیار تھا”،”امریکا نے میری حکومت گرائی” سے “محسن نقوی نے میری حکومت گرائی” تک کے جھوٹ گھڑنے والے شخص نے اب 9 مئی کا ملبہ بھی آخر کار اپنیکارکنوں اور پارٹی رہنمائوں پر ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے فسادی کے بھڑکانے پر پاکستان کو جلایا، قومی وقار اور شہدا کی بے حرمتی کی، یہی کام اس نے فارن فنڈنگ کا ملبہ پارٹی رہنمائوں پر ڈال کر کیا۔ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر، سائفر، تاریخی کرپشن کا ملبہ دوسروں پر ڈالا، یہ وہ شخص ہے جس نے آئین، قانون، صداقت اور امانت کی ہر لکیر پارکی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے ایک سال سے اپنے کارکنوں اور پارٹی رہنمائوں کے دل اور ذہن نفرت کے زہر سے بھرے اور سانحہ 9 مئی کرایا، اب جھوٹ بول رہا ہے کہ میں ذمہ دار نہیں۔ امید ہے کہ عشق عمرانی میں جلنے والے پروانوں اور دیوانوں کی اب تسلی ہوگئی ہوگی۔ یہ وہ محسن کشی ہے جس پر سب لوگ چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...