اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انقرہ کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم 3 جون کو صدر اردوان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم 28 مئی کے انتخابات میں ترکیہ کا ایک بار پھر صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر اردوان کو مبارکباد پیش کریں گے۔ وزیر اعظم ترکیہ کے صدر کو اسلام آباد میں ہونے والے ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...