اسلام آباد (این این آئی)مکران ڈویژن گرڈ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے جس سے گوادر کو مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں میری ٹائم افیئرز کے مشیر جواد اختر کھوکھر نے گوادر پرو سے گفتگو کرتے کہا کہ 286 کلو میٹر طویل 132 کے وی ڈوئل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن نال نال بسیمہناگپنجگور کے ذریعے 30 مئی کو قومی گرڈ سے منسلک کی گئی۔ مزید برآں، عہدیدار نے بتایا کہ 2 ارب روپے کی چینی گرانٹ سے مکمل ہونے والے 1.2 ملین گیلن یومیہ واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کا افتتاح 30 جون کو کیا جائے گا، اس کے علاوہ پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال، گوادر کا افتتاح 14 اگست کو کیا جائے گا، جبکہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 30 ستمبر کو ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق اہلکار نے کہا کہ یہ پیش رفت گوادر میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی اور خطے کی بلیو اکانومی میں کردار ادا کرے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...