اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر 5 سے 13 جون تک ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئم کا سرکاری دورے کریں گی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر ترقی، تجارت اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور مسئلہ کے بارے میں تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے وزارتی سطح پر اجلاسوں میں شرکت کریں گی۔ وہ قانون سازوں اور مقامی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گی۔ انہوںنے کہاکہ حنا ربانی کھر بیلجئم میں یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور یورپی کمیشن کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ سویڈن میں، انہوںنے کہاکہ وزیر مملکت یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سالانہ اجلاس میں کلیدی مقرر کے طور پر شرکت کریں گے۔ وہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گی اور خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور چیلنجز پر بحث کے لیے یورپ کے سرکردہ فیصلہ سازوں، ماہرین، تھنک ٹینکس اور اثرورسوخ رکھنے والی شخصیات کے ساتھ بات چیت کریں گی۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...