اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی ترقی کے انقلابی پروگرام بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ،بجٹ 2023ـ24 میں نوجوانوں،خواتین اور زرعی ٹیوب ویلز سے متعلق خصوصی منصوبوں کیلئے رقم مختص کر دی گئی ،نوجوانوں کوبلاسود قرض ملیں گے، تعلیم اور سپورٹس انڈائومنٹ فنڈ بنائے جائیں گے۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیراعمظ نے پنجاب انڈائومنٹ فنڈ کی طرز پر”پاکستان انڈائو منٹ فنڈ برائے تعلیم”قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ،اس فنڈ سے ملک بھر کے ذہین لیکن غریب طلباء وطالبات کو وظائف دئیے جائیں گے ۔ بیان کے مطابق نوجوانوں کو چھوٹے قرض دینے کے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے لئیخطیر رقم مختص کی گئی ہے ،نوجوانوں کوآئی ٹی سمیت مختلف ہنر سکھانے کے لئے وسائل بجٹ میں رکھے گئے ہیں ۔بیان کے مطابق نوجوانوں کو ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ کی فراہمی کے لئے رقم بھی بجٹ میں مختص کی گئی ہے ،آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کی مالی مدد کی جائے گی ۔ بیان کے مطابق نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں لانے اورسپورٹس سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے فنڈز مختص کر دئیے گئے ، بیان کے مطابق خواتین کو مالی طورپر بااختیار بنانے کے پروگرام کے لئے رقم رکھی گئی ہے۔زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی پروگرام کی بھی منظوری دی گئی ،زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی وزیراعظم کے کسان پیکج کے دوسرے حصے کے طورپر کی جائے گی،۔