اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کی، پْر امید ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے،رجب طیب اردوان کے منصب سنبھالنے سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب ہوں گے، پاک ترکیہ باہمی تجارتی حجم گہرے برادرانہ تعلقات کا آئینہ دار ہونا چاہیے۔ترک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ رجب طیب اردوان کے منصب سنبھالنے سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب ہوں گے، پاک ترکیہ باہمی تجارتی حجم گہرے برادرانہ تعلقات کا آئینہ دار ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ترکیہ کے قربت پر مبنی تعلقات اعتماد کے رشتوں پر استوار ہیں، میرے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی کئی اہم چیلنجز درپیش رہے، گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہادر ہیں، ماضی میں بھی مشکلات کا سامنا کر چکے ہیں، ہم کمر کس لیں گے اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے، مجھے اس میں کوئی شک نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تقاضے اور شرائط احسن انداز میں پوری کیں، ملک کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، عالمی مالیاتی فنڈ کی تمام شرائط پوری کر دیں، اب ٹھوس پیش رفت کی توقع ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریاست کے خلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، شرپسند عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، 9 مئی کو شر پسند جتھوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی تشخص کو مجروح کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین کرپشن کے الزامات ہیں، گزشتہ حکومت نے 4 سال میں پوری اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے سیاسی انتقام کے باوجود کسی نے سرکاری اداروں پر حملہ نہیں کیا، گزشتہ سال سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے، ترکیے نے بھرپور معاونت کی۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...