لاہور( این این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہمارا دین بہت سادہ ہے مگر کچھ لوگوں نے اسے بہت مشکل بنا دیا ہے ، اسلام میں ہر قدم پر بھلائی کا سبق دیا گیا ہے اور یہی انسانیت کا فلسفہ ہے ۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ دین اسلام میں کسی بھی معاملے میں جبر نہیں ہے بلکہ ہمارا دین تو آسانی اور اعتدال پسندی کا درس دیتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ہر معاملے میں آسانی اور راحت پیدا کی ہے ۔کچھ حضرات ایسے بتاتے ہیں جس سے ایسا لگتا ہے کہ ہمارا دین بہت مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے رب کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے تو دنیا اور آخرت دونوں میں فلاح پائیں گے اور یہی اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ صاحب ثروت لوگ یا جنہیں خدا کی ذات نے کچھ وسائل دے رکھے ہیں وہ سفید پوش اور مستحق لوگوں کوڈھونڈ کر ان کی مدد کریں ۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...