مستقبل کے بارے میں صرف خدا کی ذات کو پتہ ہوتا ہے ‘ وینا ملک

0
207

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ و میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ مستقبل کے بارے میں صرف خدا کی ذات کو پتہ ہوتا ہے ،مجھے اپنا ماضی بڑ ا تلخ لگتا ہے جسے میں فراموش کر چکی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اگر میں اپنے ماضی کی دہرانا نہیں چاہتی کیونکہ میں اس میں جھانک کر دیکھتی ہوں تو مجھے صرف خسارہ ہی خسارہ نظر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ میرا مستقبل بہتر ہو اور میں اس کے لئے ہر وقت خدا کی ذات سے دعائیں کرتی ہوں۔ وینا ملک نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کو چھوڑا نہیں ہے ،آج کل ایک نجی ٹی وی پر شو کی میزبانی کر رہی ہوں ، اگر مجھے کسی فلم میں اچھا کردار ملا تو ضرور اس کا جائزہ لوں گی ۔