کراچی(این این آئی)کے الیکٹرک کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ادارے کی نجکاری قوانین کے مطابق مکمل کی گئی، کے الیکٹرک کی تمام معلومات عوامی سطح پردستیاب ہیں، معاہدوں کی شرائط و تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نجکاری سے اب تک کی کاوشوں کا ثبوت کراچی کی معاشی ترقی کی صورت میں موجود ہے۔ معاشی ترقی میں اہم کردار بجلی کی تقسیم کے نظام میں کی جانے والی سرمایہ کاری ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں کے الیکٹرک کی نجکاری کے خلاف حال ہی میں ایک اہم سماعت بھی ہوئی، معزز بینچ نے درخواست کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف قرار دیا، معزز بینچ نے درخواست گزاروں کا کیس پروٹوکول کے تحت خارج کرنے کے بجائے واپس لینے کی اجازت بھی دی۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہاکہ درحقیقت اس وقت بھی کراچی کے 70 سے 75 فیصد علاقوں میں بجلی کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے۔ شہر کے جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے وہ صرف 20 سے 25 فیصد تک محدود ہیں، عدم ادائیگیوں یا بجلی چوری جیسے مسائل والے علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ جن علاقوں میں مسائل میں کمی آتی ہے، وہاں بجلی کی سپلائی میں بھی بہتری آتی ہے۔ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے نجکاری کے بعد اب تک تقریبا 474 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، نجکاری کے بعد سے اب تک بجلی کے لیے ترسیلی نقصانات کو آدھا کیا، صارفین کی تعداد کو دگنا کیا ہے۔وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ پیداواری صلاحیت میں 5 پاور پلانٹس کا اِضافہ کیا ہے اور مزید سرمایہ کاری جاری ہے۔ اگلی ٹیرف مدت کے لیے 484 ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری کا منصوبہ نیپرا اتھارٹی میں زیر غور ہے۔ پاور سیکٹر میں مقابلہ کی فضا کی حمایت کرتے ہوئے کے الیکٹرک نے نان ایکسکلیوسو(غیر خصوصی)ڈسٹری بیوشن لائسنس کی درخواست دی ہے۔ کے الیکٹرک اپنے صارفین کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سلیوشنز متعارف کرانے کی خواہاں ہے، سال 2030 تک بجلی کی پیداوار کا 30 فیصد مقامی ذرائع اور قابل تجدید توانائی کے ذریعے پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...