آئندہ مالی سال24-2023میں انسانی حقوق ڈویژن کے جاری و نئے منصوبوںکل 814 ملین روپے مختص

0
104

اسلام آباد (این این آئی)سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال24-2023میں انسانی حقوق ڈویژن کے جاری و نئے منصوبوںکل 814 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ جمعہ کو جاری کئے گئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق وزارت انسانی حقوق کیلئے مالی سال 24 ۔ 2023 کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں (پی ایس ڈی پی) کے تحت نئی سکیم کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئی سکیم کے تحت اسلام آباد میں لڑکیوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے 15.705 ملین روپے، انسانی حقوق تربیتی سنٹر کے قیام کیلئے 114 ملین روپے جبکہ وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارم انیشی ایٹو برائے ویمن موبیلٹی / ویمن آن وہیلز کیلئے 500 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق حکومت نے وزارت انسانی حقوق کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 184.295ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دیدی ہے جس کے تحت انسانی حقوق انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ایچ آر آئی ایم ایس) کیلئے 18 ملین روپے ، وزارت انسانی حقوق میں پی ایم یو کے قیام کیلئے 23 ملین روپے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن میں پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ یونٹ کے قیام کیلئے 5 ملین روپے، خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے اضلاع میں انسانی حقوق کے سب آفسز کے قیام کیلئے 19 ملین روپے، انسانی حقوق آگاہی پروگرام کیلئے 18 ملین روپے، انسانی حقوق کوآرنیشن اینڈ مانیٹرنگ یونٹ کیلئے 19 ملین روپے، انسانی حقوق ایکشن پلانے پر عمل درآمد کیلئے 8.795 ملین روپے، وزارت انسانی حقوق کی ادارہ جاتی مضبوطی کیلئے 31 ملین روپے، اسلام آباد میں ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سینٹر کے پائلٹ پروگرام کے قیام کیلئے 15 ملین روپے، اسلام آباد کے نجی و سرکاری سکولوں میں خصوصی بچوں کی تعلیم کے پائلٹ پروگرام کیلئے 10 ملین روپے، اسلام آباد میںکثیر النوع معذور افراد کیلئے سینٹر کی تعمیر کے پی سی ٹو کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 7.500ملین روپے جبکہ اسلام آباد کے ایچ -9 سیکٹر میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے زمین کے حصول، فیزیبیلٹی اسٹڈی ، ڈیزائن،بانڈری وال کی تعمیر کیلئے 10 ملین روپیمختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔