آئندہ مالی سال کیلئے صوبوں اورخصوصی علاقوں میں جاری اورنئے منصوبوں کیلئے167ارب 90کروڑ روپے مختص

0
72

اسلام آباد (این این آئی)سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں آئندہ مالی سال کیلئے صوبوں اورخصوصی علاقوں میں جاری اورنئے منصوبوں کیلئے167ارب 90کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ،پنجاب کیلئے 9ارب 11کروڑ 33 لاکھ روپے ،سندھ کیلئے21ارب 10کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، خیبرپختونخوا کیلئے 3ارب 68کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد، بلوچستان کیلئے 50ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔جمعہ کو جاری سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے مطابق صوبہ پنجاب میں 16جاری اور2 نئے منصوبوں کیلئے 9ارب 11کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں، صوبہ سندھ میں 3 جاری اور8 نئے منصوبوں کیلئے 21ارب 10کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں 8 جاری اور ایک نئے منصوبے کیلئے 3ارب 68کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد، بلوچستان میں 25 جاری اور7نئے منصوبوں کیلئے 50ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضم شدہ اضلاع کے دو منصوبوں کیلئے 57 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، آزاد کشمیر میں ایک نئے اور8جاری منصوبوں و بلاک ایلوکیشن کی مد میں 32ارب 35کروڑ جبکہ گلگت بلتستان کیلئے 28ارب 45کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، گلگت بلتستان میں ریجنل گرڈ کے قیام کیلئے ایک ارب روپے ، بین الصوبائی رابطہ اقتصادی راہداری کیلئے 80کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، ہنزہ میں گریٹر واٹر سپلائی کیلئے 20کروڑ روپے اورچلاس میں زچہ وبچہ ہسپتال کیلئے 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آزاد کشمیرمیں رٹھوعہ ہریام پل کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، پنجاب میں للہ انٹرچینج کو دو رویہ بنانے کے منصوبے کیلئے ایک ارب 80کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، سیالکوٹ کینٹ سے جیسرگیریژن تک 69کلومیٹرسڑک کی کشادگی اور بہتری کیلئے 2 ارب 80کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، سیالکوٹ ایمن آباد روڈ سے کامونکی موٹروے لنک تک سڑک کو دورویہ بنانے کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں درگئی سبوزئی این۔ 70 سے تونسہ شریف این۔ 55 سڑک لورالائی موسی خیل کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، کوئٹہ شہرمیں ٹریفک کے بہائو کو کم کرنے کیلئے مختلف فلائی اوورز کی تعمیرکیلئے ایک ارب روپے ، پنجگور آوران سڑک کی تعمیرکیلئے 2 ارب 70کروڑ روپے ، لورالائی قلعہ سیف اللہ سے خانوزئی کراس تک سڑک کی بہتری اورکشادگی کیلئے ایک ارب روپے جبکہ خانی کراس سے زیارت تک سڑک کی تعمیرنو ، کشادگی و بہتری کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔صوبہ سندھ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کراچی کی شاہراہوں کی تعمیراوربحالی کیلئے 2 ارب 50کروڑ ، روہڑی سے گدو بیراج تک سڑک کی بہتری کیلئے 4ارب روپے، ٹنڈو الہ یار سے ٹنڈو آدم تک سڑک کو دو رویہ بنانے کیلئے 2ارب روپے ، نوابشاہ سے رانی پور تک مہران ہائی وے کے ساتھ اضافی کیرج وے کی تعمیرکیلئے 4ارب روپے ، سانگھڑ سے نیشنل ہائی وے این 5 سڑک کی بہتری کیلئے 3ارب روپے ، سندھ کوسٹل ہائی وے کی تعمیر اور توسیع کیلئے 2ارب روپے ، کراچی اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے 2ارب روپے جبکہ حیدرآباداربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے 10ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ و چلڈرن ہسپتال پشاور کیلئے ایک ارب 50کروڑ روپے ، سوات موٹروے فیز ٹو میں اراضی کے حصول کیلئے 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں