اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2023-24 میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کیلئے 10 ارب روپے جبکہ یوتھ سکلز پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے ہیں ۔جمعہ کو بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہمارے ملک کے نوجوان حکومت کی خاص توجہ کے متقاضی ہیں کیونکہ آج کے نوجوان ہی اس ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں، وہ قومی ترقی اور خوشحالی میں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،اس لئے تجویز ہے کہ آئندہ تین برس تک کسی نوجوان یا نوجوانوں پر مشتمل اے او پی کی طرف سے شروع کئے جانے والے کاروبار سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 50 فیصد تک کمی کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ یہ رعایت انفرادی یا اے او پی کی صورت میں 20 لاکھ روپے تک اور کمپنی کی صورت میں 50 لاکھ روپے تک ہوگی،اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضرورت ہے کہ کاروبار کے مالک کی عمر 30 سال تک ہو اور یہ کاروبار یکم جولائی 2023 یا اس کے بعد شروع کیا جائے،اس سے کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور نئے بزنس آئیڈیاز رکھنے والے بزنس لیڈرز سامنے آ سکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے چھوٹے قرضوں کے حصول کے تحت اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے رعایتی ریٹ پر قرضہ جات کی فراہمی کے لئے 10ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ سکلز پروگرام کے تحت نوجوانوں کو خصوصی تربیت دینے کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...