اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ اگلے مالی سال میں 50 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اگلے مالی سال میں اس شعبے کیلئے مندرجہ ذیل اقدامات کرنے کی تجاویز ہیں،زرعی قرضوں کی حد کو رواں مالی سال میں 1800 ارب سے بڑھا کر 2250 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بجلی/ڈیزل کے بل کسان کے سب سے بڑے اخراجات میں شامل ہیں، اگلے مالی سال میں 50 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے 30 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ معیاری بیج ہی اچھی فصل کی بنیاد ہیں، ملک میں معیاری بیجوں کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے ان کی درآمد پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کی جا رہی ہیں، اسی طرح Sapplings کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے Harvesting کی مدت کم سے کم ہوتی جا رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ اگر کسان نے تیسری فصل بھی اٹھانی ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ پکی ہوئی فصل کو جلد سے جلد سنبھالا جائے۔ اس کیلئے Combine Harvesters کی ضرورت ہے۔ Combine Harvesters کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے یہ تجویز ہے کہ ان پر تمام ڈیوٹی و ٹیکسز سے استثنی دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے Rice Planters, Seeder اور Dryers کو بھی ڈیوٹی و ٹیکسز سے استثنیٰ کی تجویز ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...