کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا میں انگوروں کے ایک باغ میں بس الٹنے کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی پولیس نے سوموار کی صبح اعلان کیا کہ شمالی سڈنی میں ہنٹر کے علاقے میں ایک بس حادثے میں دس افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ بس ڈرائیور کی عمر 58 سال ہے۔ اسے زخمی حالت میں پولیس کی نگرانی میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ہنٹر ریجن انگور کے باغات اور جنگلات سے بھرا ہوا ہے اور شراب سے محبت کرنے والوں اور گروپ پکنک کے لیے ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔پولیس نے کہا کہ حادثہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب پیش آیا۔ بس الٹنیکے بعد پولیس حادثے کی اطلاع ملنے پرجائے وقوعہ پر پہنچی۔تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ حادثے میں دس افراد ہلاک ہوئے جب کہ 11 افراد کو ایمبولینسوں اور ر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بس میں سوار 18 مسافرمحفوظ رہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کی جگہ فوجداری پولیس کی طرف سے جانچ کی جائے گی۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ بس قریبی انگور کے باغ میں شادی سے واپس آرہی تھی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...