اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان امن عمل، علاقائی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ، بہترین مستقبل کیلئے، ہمیں ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا ،ہم افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں چاہتے ،ہم مذاکرات کے نتیجے میں افغان عوام کے فیصلے کو سراہیں گے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں،ان کی تیس سالہ سے طویل جدوجہد افغانستان میں ایک حریت پسند راہنماء کی ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ عبداللہ عبداللہ افغانستان کے زمینی حقائق سے بہتر واقفیت رکھتے ہیں،ان کی موجودہ ذمہ داری ان جے پوتے کیرئیر کا سب سے چیلنجنگ ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والا امن معاہدہ ایک تاریخی معاہدہ تھا ،اس من معاہدے کے لیے ایک نکتہ پر متفق ہونا مشکل تھا تاہم ہوا۔ انہوںنے کہا کہ چیئرمین اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ افغانستان سے وابستہ تمام حالات سے مکمل آگاہی رکھتے ہیں ،افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے ساتھ وزارت خارجہ میں ملاقات کے دوران افغان امن عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے ،بین الافغان مذاکرات کا انعقاد ایک بہت مثبت اور حوصلہ افزا اقدام ہے ،چیئرمین افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کو دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ خطے میں امن، افغانستان کے امن کے ساتھ مشروط ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج عالمی برادری افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ افغان قیادت کو اس نادر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں مستقل اور دیرپا امن کی کاوشوں کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے، انہوںنے کہاکہ 12 ستمبر کو کابل میں پاکستان اور افغانستان کے مابین افغانستان پاکستان ایکشن پلان (اپیپس) کا دوسرا دور کامیابی سے مکمل ہوا ،کابل اور اسلام آباد کو قیام امن کیلئے آگے بڑھنا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ نے بجا طور پر کہا تھا کہ خطے میں امن کا راستہ کابل سے گزرتا ہے ،ہمیں امن کی ان کوششوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے باخبر رہنا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ افغان امن عمل، علاقائی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم افغان مہاجرین کی باعزت اور باوقار وطن واپسی کے خواہشمند ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بہترین مستقبل کیلئے، ہمیں ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا ،ہم افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں چاہتے ،ہم مذاکرات کے نتیجے میں افغان عوام کے فیصلے کو سراہیں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...