نومنتخب میئرکراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ، برساتی نالوں کی صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت

0
998

کراچی (این این آئی)کراچی کے نومنتخب میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات دیر گئے ضلع شرقی اور اولڈ سٹی ایریا میں گارڈن نالے کا دورہ کرکے برساتی نالوں کی صفائی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔نومنتخب میئر کراچی نے جوہر چورنگی انڈر پاس پرجاری کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کی تکمیل سے گلستان جوہر اور اطراف کے عوام کو ریلیف ملے گا۔