لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلیت کی تلوارپرترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائے گی ،خاندانی سیاسی پارٹی نے اہم عہدے خاندان میں ہی تقسیم کر لئے ہیں،جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اسی پریلغارکردی ہے ،ڈارکی نااہلی کاخمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہاہے ،9ماہ میں22وزراء نے93بیرون ملک دوروں پر ے کروڑوں روپے بے مقصدخرچ کئے لیکن 5ڈالرخیرات بھی نہیں ملی ،بلاول نے نصف سنچری مکمل کی اور3،3 بار امریکہ اورمتحدہ عرب امارات گئے ،وزیرخارجہ نے دنیامیں سب سے زیادہ بے مقصدبے فائدہ دورے کرنے کااعزازحاصل کیا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ تجارتی خسارہ40فیصد،ترسیلات13اور برآمدات12فیصدکم ہو گئی ہیں،ڈالرنایاب ہے ،مہنگائی آسمان پر جبکہ غریب زمین بوس ہے،پکڑدھکڑاغواء اورقتل کی خبریں ہیں ،اعظم خان لاپتہ ہیں،لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ ہوا،ساری قوم ڈپریشن کاشکارہے اوروزیراعظم کیرم بورڈ کھیل کرجگ ہنسائی کاسبب بن رہے ہیں، 30جون تک آئی ایم ایف کا کٹی کٹا نکل آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلیت کی تلوارپرترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائے گی ،کراچی میئرکے الیکشن نے دنیا میں پاکستان کی جمہوریت کاپورسٹ مارٹم کردیا ہے ،حکومت الیکشن سے فراری ہے ،دیکھنا ہوگااب سپریم کورٹ کیافیصلہ کرتی ہے ،لوگوں کوسرعام اٹھایاجارہاہے ،صحا فی اورصحافت کو زنجیریں پہنائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اسی پریلغارکردی ہے ،ڈارکی نااہلی کاخمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہاہے ،ڈار نے معاشی ناکامی تسلیم کرلی ہے ،چین کو1ارب ڈالر دے کر واپس لیاگیا ہے ،حکومت نے سارے حربے استعمال کرلیے ہیں لیکن بات نہیں بن رہی ،بات کہاں جا کے رکے گی اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
مقبول خبریں
بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی
کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی ۔بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...