لاہور( این این آئی)کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کی دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 6 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملتان سے 3 ، گوجرانوالہ سے 2 اور ڈیرہ غازی خان سے ایک خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا ہے ، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے ۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، لیپ ٹاپ پرائما کارڈ اور 18ہزار 800 روپے نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناحت لیاقت،ندیم، عنایت، عمار، اعجاز اور یونس کے نام سے ہوئی ہے جن کے خلاف 6 مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے227 کومبنگ آپریشنز کے دوران 24 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 11694 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...