مکہ مکرمہ(این این آئی )مکہ مکرمہ کے علاقے میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت نے انکشاف کیا ہے کہ یکم سے 28 ذی القعدہ تک 10 لاکھ 400 سے زائد مویشیوں کو سعودی عرب میں داخل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق اس سال حج کے سیزن میں لگ بھگ 6 لاکھ 33 ہزار مویشیوں کی قربانی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ان جانوروں کو حج کی ھدی کے طور پر اور عید الاضحی کی قربانی کے طور پر اللہ کے راستہ میں قربان کیا جا ئے گا۔ ابھی مزید مویشیوں کی سعودی عرب لائے جانے کی بھی توقع ہے۔مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل ماجد بن عبداللہ الخلیف نے وضاحت کی کہ مکہ مکرمہ کے علاقے میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی شاخ کے مویشیوں کو رکھنے کے مقامات اور لیبارٹریزہیں۔ اس کی ترجیحات میں خوراک کی حفاظت، اپنی تمام سہولیات اور آپریشنز میں معیار کے طریقہ کار کو اپنانا بھی ہے۔ پودوں یا جانوروں کی کھیپ کے لیے نامزد بحری جہازوں کو وصول کرتے وقت طریقہ کار کا ایک سلسلہ جاری کیا جاتا ہے۔ جانوروں کے پہنچنے پر ویٹرنری معائنہ فوری طور پر کیا جاتا ہے۔ جانوروں کی صحت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ صحت کی حفاظت اور خلیج تعاون کونسل ریاستوں کے ویٹرنری قرنطینہ قانون کے نظام کے تحت قرنطینہ لاگو کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں جی سی سی کے قواعد و ضوابط کی ایگزیکٹو کمیٹی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ جانوروں کے ڈاکٹروں کے ذریعے خون کے بے ترتیب نمونے اختصاصی امتحان کیلئے لے لیے جائیں۔ جانور کی صحت کی یقین دہانی کے بعد کسٹم کے ذریعہ بھی کلییئرنس حاصل کی جاتی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...