اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرانس کے دورہ کے دوران انسانیت کو درپیش عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے والمی مالیاتی اداروں کی تنظیم نو کی ضرورت پر پاکستان کا موقف رکھوں گا،عالمی مالیاتی ڈھانچے کی اصلاحات طویل عرصہ سے ایک اہم مطالبہ رہا ہے،اس نظام کو نمائندہ اور مساوی بنانے کے لئے اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے کی اصلاحات طویل عرصے سے ایک اہم مطالبہ رہا ہے جو عوامی پالیسی کے ماہرین، پالیسی پریکٹیشنرز اور عالمی رہنماؤں کی طرف سے مختلف فورمز پر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات، ماحولیات، قرضوں کی بڑھتی ہوئی سطح اور توانائی کی منتقلی جیسے چیلنجوں کی سنگین نوعیت نے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسائل کی عالمگیریت نے عالمی مالیاتی نظام کو نمائندہ اور مساوی بنانے کے لیے اس پر نظر ثانی کرنے کے لیے تخلیقی نقطہ نظر کی ضرورت کو جنم دیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں فرانس میں نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ دنیا کیلئے ایک منفرد موقع کی نمائندگی کرتا ہے کہ وہ اکٹھے ہوں اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کی جامع اصلاحات کے لیے درکار وسیع اصولوں اور اقدامات پر متفق ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے دورہ فرانس کے دوران میں انسانیت کو درپیش عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی تنظیم نو کی ضرورت پر پاکستان کا موقف پیش کروں گا۔ جی۔77 پلس چائنا گروپنگ میں ایک اہم اسٹیک ہولڈر کے طور پر اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے بری طرح متاثر ہونے والے ملک کے طور پر پاکستان اس کردار کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔
مقبول خبریں
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...
سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے،...
کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے...
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...