اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے بدقسمت آبدوز ٹائٹن میں سوار شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد کی موت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔اپنے بیان میں پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ آبدوز کے بارے میں افسوسناک خبر پر داؤد خاندان اور دیگر مسافروں کے خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ آبدوز کی تلاش میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری کثیر القومی کوششوں کو سراہتے ہیں۔بدقسمت آبدوز میں سوار 48 سال کے برطانوی پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سال کے بیٹے سلیمان داؤد کو سائنس اور دریافت کا شوق ٹائی ٹینک کے ملبے تک لے گیا۔اہل خانہ اور دوستوں کے مطابق سفر اور سائنس سلیمان داؤد کے ڈی این اے کا حصہ تھے، اپنے والد کی طرح سلیمان داؤد بھی سائنس میں گہری دلچسپی رکھتے تھے۔واضح رہے کہ بحرِ اوقیانوس میں سیاحوں کو لے کر جانے والی آبدوز کمپنی اوشین گیٹ نے آبدوز میں موجود مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔آبدوز کمپنی اوشین گیٹ کے مطابق لاپتا آبدوز میں موجود افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یقین ہے کہ ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز کے مسافر اب نہیں رہے، ہمیں مسافروں کو کھونے کا بہت افسوس ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...