اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی۔عدالتِ عالیہ نے پولیس کو اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 جولائی تک پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔عدالتِ عالیہ نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی۔دونوں رہنماوں نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔سیشن کورٹ نے 3 روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی تھی۔جس کے بعد شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت لی تھی۔
مقبول خبریں
بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم''وکھری'' نے دھوم...
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...