اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ نیشنل سیونگز کی طرف سے شریعت کے مطابق مصنوعات کا افتتاح کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار فنانس ڈویژن میں نیشنل سیونگز کی طرف سے سرو اسلامک سیونگز پروڈکٹس کی لانچنگ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وزیر خزانہ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ نیشنل سیونگز کی طرف سے شریعت کے مطابق مصنوعات کا افتتاح کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اسلامک فنانسنگ کو فروغ دینے کے حکومتی فیصلے کے مطابق ہے اور یہ مصنوعات شریعت کے اصولوں کے مطابق محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع کی مسلسل عوامی ضروریات کو پورا کریں گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اسلامی مالیات کو فروغ دینے اور 5 سال کی مدت کے اندر پاکستان میں سود سے پاک نظام قائم کرنے کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت نے اس مقصد کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی گورنر اسٹیٹ بینک کریں گے اور اس کی نگرانی خود وزیر خزانہ کر رہے ہیں۔ کمیٹی کو شریعت کے مطابق معیشت کی ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کا پابند بنایا گیا ہے۔آخر میں، وزیر خزانہ نے اس کامیابی پر فنانس ڈویژن اور نیشنل سیونگز کی ٹیموں کوسراہا، کیونکہ یہ لانچ پاکستان میں پہلی بار حکومتی سطح پر شریعہ کمپلائنٹ ریٹیل پراڈکٹس کی نشاندہی کرے گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...