ریاض (این این آئی)سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے، سعودی عرب کی شاہی عدالت نے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی تصدیق کر دی ۔سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی شاہی عدالت نے شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کا اعلان کیا۔شہزادہ طلال کی نماز جنازہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں نماز عصر کے بعد ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک بھی کر دیا گیا۔شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز سعودی شاہی خاندان کے سرکردہ رکن تھے اور عسیر خطے کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کے انتقال پر مملکت بھر سے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال معروف سرمایہ کار اور سعودی الاتحاد کلب کے سابق سربراہ تھے۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز کا کھو جانا سعودی عرب کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے اور ان کی کمی ان کے خاندان، دوستوں اور مملکت کے عوام کو بہت محسوس ہوگی۔
مقبول خبریں
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر...
سیئول (این این آئی)ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان ٹیم جاپان کو...
ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
لندن (این این آئی)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ...
اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران
تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار...