لاہور(این این آئی) پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ اداکاری کی نسبت گلوکاری مشکل فن ہے ،موسیقی میں اپنی آواز کا خصوصی خیال رکھنا پڑتا ہے اور ان تمام چیزوں سے پرہیز کرنا پڑتا ہے جس سے آواز پر اثرپڑتا ہو ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسیقی میں مشاہدہ نہیں بلکہ ریاضت سب سے زیاد ہ ضروری ہے ۔ میں نے بے شمار فلموں میں ہیروئن کے رول ادا کئے ،اداکاری بھی مشکل فن ہے مگر گلوکاری اس سے زیادہ مشکل آرٹ ہے ۔پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بھارت کی نسبت پاکستان میں بڑے گلوکار پیدا ہوئے جنہوںنے اپنے فن کے ذریعے دنیا بھر میں اپنی اور پاکستان کی پہچان بنائی ان میں سرفہرست ملکہ ترنم نور جہاں، مہندی حسن ، استاد نصرت فتح علی خاں ،ریشماں سمیت دیگر گلوکار شامل ہیں ۔ ان بڑے گلوکاروں نے دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منوایا اور میں بھی اپنے سے سینئر کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے دنیا بھر میں پرفارم کرچکی ہوں اور جہاں خدا کی ذات نے مجھے بھرپور عزت سے نوازا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...