زندگی میں قسمت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے’ فضا علی

0
193

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ و میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ زندگی میں قسمت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ،جب تک قسمت میں لکھا ہے شوبز سے وابستہ رہوں گی ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بہت سے خوبصورت چہرے گھروں میں کام کاج اور سڑکوں پر بھیک مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جبکہ شوبز میں ایسے بہت سے چہرے ہیں جو صرف اپنے فن کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر ہیں اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی انسان کی زندگی میں اس کی قسمت کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں اور ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے ۔جس اسکرپٹ میں میرے کردار میں مارجن نہ ہو اسے ہرگز قبول نہیں کرتی۔فضا علی نے کہا کہ میڈیا میں متعدد بار میرے شوبز کو خیر باد کہنے کے حوالے سے خبریں آئی ہیں لیکن میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہونے جارہا ۔ مجھے شوبز سے پہچان ملی ہے اور جب تک قسمت میں لکھا ہے شوبز سے وابستہ رہوں گی۔