اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی کی جدوجہد مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کی ایک لازوال مثال ہے۔ مشیر امور کشمیر نے برہان مظفر وانی شہید کی ساتویں برسی کے موقع پر شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہفتہ کواپنے بیان میں کہا کہ برہان مظفر وانی نے اپنی شہادت سے تحریک حق خودارادیت کشمیر میں نئی روح پھونکی۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی نے اپنی شہادت سے مقبوضہ کشمیر کی باشعور نوجوان نسل میں جدوجہد کی راہ متعین کی ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ برہان وانی کی طرح کشمیر کے لاکھوں نوجوان اپنے حق خودارادیت کیلئے پرعزم ہیں،کشمیری نوجوانوں کو ڈرانے کیلئے بھارتی افواج ان کا ماورائے عدالت قتل کر رہی ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ کشمیری نوجوان بھارتی تسلط سے نجات کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور گزشتہ سات دہائیوں سے جاری بھارتی ظلم و تشدد کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہادر اور غیور کشمیری ہر حال میں اپنا حقِ خودارادیت لے کر رہیں گے، پوری پاکستانی قوم برہان وانی شہید جیسے عظیم بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...