اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کادائرہ کاربڑھانے کی ضرورت ہے ،بی آئی ایس پی پروگرام کا مقصدمعاشرے کے کمزور طبقے کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا اور کارآمد شہری بنانا ہے۔وہ جمعہ کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکائونٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بی آئی ایس پی کو شازیہ مری اورا ن کی ٹیم نے جس طرح چلایاقابل اطمینان اور قابل ستائش ہے،اس پروگرام میں بہت سی نئی چیزیں شامل کی گئی ہیں،اسے مزید شفاف بنا یاگیا ہے اور توسیع دی گئی ہے۔ ا س پروگرام کو حکومت کا پورا تعاون حاصل تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں تباہ کن سیلاب آیا جس کے بعد مخلوط حکومت کے تمام قائدین متاثرہ علاقوں میں پہنچے۔ ہر طرف تباہی نظر آ رہی تھی۔ جن مشکل حالات میں ہم نے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تھی ، ہمیں سیلاب کی صورت میں ایک اور بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔انہوںنے کہاکہ ملک کے چاروں صوبوں سمیت بہت بڑاحصہ سیلاب میں ڈوباہوا تھا اور 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثرہوئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ بی آئی ایس پی کے تحت 70 ارب روپے متاثرین میں انتہائی شفاف طریقے سے تقسیم کئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ دوست ممالک اور دیگر ذرائع سے جو امداد ملی وہ اس کے علاوہ تھی، صوبوں نے بھی اپنے وسائل سے اس میں حصہ ڈالا۔ 18، 20 ارب روپے این ڈی ایم اے نے فراہم کئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں اور اثرات آج بھی ہرطرف پھیلے نظر آتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سیلاب زدگان کے لئے حکومت مزید جو کچھ بھی کرے گی وہ کم ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت تعلیمی وظائف فراہم کئے جا رہے ہیں تاہم یہ تعلیمی وظائف تعلیمی سفر جاری رہنے سے مشروط ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بی آئی ایس پی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کا ویژن تھا، اس پروگرام کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے اس پروگرام کے لئے بیرونی معاونت پر دوست ممالک اور سفارتکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کے لئے جتنی بھی معاونت فراہم کی جائے کم ہے، اس کے تحت ہم اپنے بچوں کو سکولوں اور کالجوں میں تعلیم دلانے اور معاشرے کے مستحق افراد اور طبقات کی مدد کے قابل ہو سکیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں خیرات تقسیم کرنا نہیں بلکہ انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کرنا اور کارآمد شہری بنانا ہے
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...