ڈیمز کے تنازع پر بھارت کی شکست اس کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سید خورشید شاہ

0
142

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ڈیمز کے تنازع پر عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کے مؤقف کی قبولیت بڑی کامیابی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبی تنازع پر بھارت کی یہ شکست اس کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر آبی وسائل نے کہا کہ فلڈ منیجمنٹ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جامع پالیسی بنائی جا رہی ہے تاکہ سیلابی نقصانات کی روک تھام کا مستقل حل نکالا جا سکے۔