یورینیم افزودگی کا معاملا’ایرانی صدر اور پارلیمنٹ آمنے سامنے

0
484

تہران (این این آئی) ایرانی صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ اس بل کو مسترد کردیا جس میں اقوام متحدہ کے جوہری تنصیبات کے معائنے کو معطل کرنے اور یورینیم کی افزودگی کو بڑھاوا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا بل ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی اور امریکی پابندیوں میں نرمی کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے لیے نقصان دہ ہے۔گذشتہ ماہ ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد یہ بل اصلاح پسند حسن رْوحانی اور سخت گیر اور مغرب سے محاذ آرائی کے حامی عناصر کے مابین دشمنی کی عکاسی کرتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور کردہ بل میں کہا گیا ہیکہ اقوام متحدہ کے ذریعہ کیے جانے والے معائنوں کو معطل کردیا جائے گا اور اگر یورپی ممالک اس ملک کے تیل اور بینکاری کے شعبوں پر سخت امریکی پابندیوں کو کم کرنے میں ناکام ہوگئے تو حکومت سے یورینیم کی افزودگی کو 20 فیصد تک بحال کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا