لاہور( این این آئی) ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ عذرا ہر گھر میں موجود ہے اور ہر کوئی ڈرامے میں اپنے گھر کی عذرا کو دیکھ رہا ہوگا اور کہہ رہا ہوگا تم یہی کرتی ہو۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگ رہا تھا کہ خواتین کردار کی تعریف کریں گی لیکن بوڑھے، بچے، جوان سب کہہ رہے ہیں کہ آپ نے تباہی مچادی ہے۔شاپنگ مال گئی تو ایک صاحب کی آواز آئی کہ ارے بھئی آپ نے کیا تباہی مچائی ہوئی ہے، بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اب مقبولیت کے بعد ڈرامہ دیکھنا شروع کیا ہے۔جویریہ نے کہا کہ اگر اصل زندگی میں میری کسی سے لڑائی ہوتی ہے تو وہ صرف سعود ہیں اس کے علاوہ کبھی کسی سے لڑائی نہیں ہوتی۔میرے وہ تمام سین پسندیدہ ہیں جو سعود اور ثمینہ آپا کے ساتھ کیے ہیں کیونکہ ان کو چڑانے میں بہت مزہ آتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...