مزاح کا فن تربیت سے نہیں آتا یہ قدرتی طور پر موجود ہوتا ہے’ نسیم وکی

0
202

لاہور(این این آئی)سینئر کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ مزاح کا فن کسی تربیت سے نہیں آتا بلکہ یہ انسان کے اندر قدرتی طور پر موجود ہوتا ہے ، میں بڑا خوش قسمت ہوں کہ خدا کی ذات نے مجھے مزاح جیسی صلاحیت سے نوازا ہے جس سے میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ اداکاری سیکھی جا سکتی ہے لیکن مزاح نہیں سیکھا جا سکتا ہے ، کامیڈی کرنا ہی حقیقت میں اداکاری ہے ۔انہوںنے کہا کہ میری بڑی خواہش ہے کہ مجھے سنجیدہ کردار بھی دئیے جائیں اور میں ان کرداروں کو بخوبی نبھا سکتا ہوں ، پی ٹی وی کی شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ” راہیں ”میں چوہدری کے بیٹے کا کردار اسی نوعیت کا تھا جسے بہت پسند کیا تھا ۔