سویڈن، قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ

0
175

سٹاک ہوم(این این آئی)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرے میں مختلف ممالک سے ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی اور بے حرمتی کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مانچسٹر میں بھی احتجاج کیا گیا۔واضح رہے کہ سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر عیدالاضحی کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اس وقت دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور مختلف ممالک میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔