امریکا نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کیلئے جنگ کا خاتمہ ضروری قرار دیدیا

0
345

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو حتمی شکل دینے سے قبل روس، یوکرین جنگ کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔امریکی میڈیا کو اپنے خصوصی انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ فی الحال یوکرین نیٹو میمبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے، اس عمل کی تکمیل کیلئے یوکرین میں جاری جنگ کا خاتمہ ضروری ہے جس کے بعد اس کی اتحاد میں شمولیت پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیٹو میمبرشپ ہونے تک امریکا اور نیٹو اتحادی، روس کے خلاف جنگ کے خاتمے کیلئے یوکرینی افواج کو درکار دفاعی مدد اور اسلحہ فراہم کرتے رہیں گے۔