اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی تیز رفتار ترقی کے لیے نوجوانوں کی مدد کر رہی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت نے محققین، اسکالرز اور نوجوان اختراعی لوگوں کی مدد کیلئے ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا علم رکھنے والے افراد کو فنڈز کی شکل میں ایک بڑی رقم دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوان اختراعی دماغوں کی مدد سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز ان نوجوانوں کو جاری کیے جائیں گے جو ملک کو آگے لے جانے کے لیے پیشگی خیالات کا استعمال کر سکتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ہر میدان میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل پاکستانی عوام کے مفاد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...