اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے چار سالہ دور حکومت میں ملک میں غلیظ زبان کے کلچر کو فروغ دیا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما سکیورٹی سمیت قومی اداروں پر حملے میں ملوث پائے گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے ان کارکنوں اور رہنماوں کے خلاف کارروائی کرے گی جو 9 مئی کے واقعے میں جرم کے مرتکب پائے گئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے میں اسمبلیاں توڑنے کے احکامات صادر کئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے چار سال کے عرصے میں معیشت کو نقصان پہنچایا۔ ائندہ انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ مخلوط حکومت کی مدت ایک ماہ بعد ختم ہو جائے گی اور نگراں سیٹ اپ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے اقدامات کرے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی حمایت سے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت بنانے کے بعد نواز شریف اور شہباز شریف کی رہنمائی میں عوامی فلاح کے منصوبوں کو جاری رکھے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...